سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرائم میں ملوث 5 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

پشاور (پاک ٹوڈے): سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرائم میں ملوث پانچ سعودی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ ہفتے کے روز الشرقیہ ریجن میں پانچوں شہریوں کی سزائے موت دی گئی۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ملزمان کو دہشت گرد تنظیم میں شمولیت، ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کے استعمال، سکیورٹی فورسز، سکیورٹی ہیڈکوارٹرز اور سکیورٹی گاڑیوں پر فائرنگ کی کوشش، گولہ بارود رکھنے اور مملکت میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے جیسے جرائم میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی اداروں نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد متعلقہ عدالت میں پیش کیا۔ الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت سنائی، جس کی بعدازاں اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے توثیق کی۔

Related posts

فیصل کریم کنڈی کی ولی باغ آمد، ایمل ولی خان سے ملاقات

نثار باز خان کا انکشاف: وزیرستان کاپر لیز میں 34.5 ارب روپے کی رائلٹی کے مقابلے میں صرف 16.9 کروڑ روپے ادا

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کی ترقیاتی کونسل کے 48 نمائندگان کی حتمی فہرست جاری