خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کی ترقیاتی کونسل کے 48 نمائندگان کی حتمی فہرست جاری

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع پر مشتمل علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے 48 نمائندگان کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اعلان کے مطابق ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے شوکت اللہ خان کو کونسل کا چیئرپرسن جبکہ شمالی وزیرستان کے وزیر قبیلے سے تعلق رکھنے والے ملک خان مرجان کو وائس چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

جاری فہرست کے مطابق باجوڑ سے ترکانی قبیلے کے شوکت اللہ خان، شہاب الدین خان، ملک سلطان زیب اور حاجی لالی شاہ کونسل میں شامل ہیں۔ مہمند کے نمائندوں میں خادی خیل خوزئی قبیلے کے ملک فیاض خان، بازئی قبیلے کے ملک نادر منان اور اتمان خیل قبیلے کے ملک صاحب خان امبر شامل ہیں۔

ضلع خیبر کی نمائندگی ملک عبدالرزاق، ملک عزت اللہ، ملک صلاح الدین، ملک ظاہر شاہ اور شیریں خان کریں گے، جن کا تعلق آفریدی قبیلے سے بتایا گیا ہے۔

کرم سے بنگش قبیلے کے منیر حسین بنگش، علی شیرزئی قبیلے کے ملک عبدالولی خان، جبکہ طوری قبیلے کے ملک زمین حسین، سید ولی سید میاں اور احسان اللہ احسان کو کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ اورکزئی سے علی خیل قبیلے کے لال مان شاہ، سید قبیلے کے سید فخر عباس اور مشتی قبیلے کے فیض اللہ نمائندگی کریں گے۔

شمالی وزیرستان سے وزیر قبیلے کے ملک خان مرجان، ملک نصراللہ اور ملک حاجی شیر محمد، جبکہ داوڑ قبیلے کے مفتی مصباح اللہ خان اور داوڑ/درپا خیل قبیلے کے ملک حبیب خان شامل ہیں۔

جنوبی وزیرستان اپر سے قریشی محسود قبیلے کے صالح شاہ، برکی قبیلے کے ملک عرفان الدین احمد برکی اور محسود قبیلے کے ملک محمد رومان محسود اور ملک رمتال خان کونسل کا حصہ ہوں گے۔ جنوبی وزیرستان لوئر سے وزیر قبیلے کے ملک علاؤالدین وزیر، ملک جمیل توجی خیل، ملک معین الدین وزیر اور سلیمان خیل قبیلے کے ملک سردار عباس کو شامل کیا گیا ہے۔

بنوں سے بنوچی قبیلے کے باز محمد خان اور مولانا عبدالغفار قریشی، جبکہ وزیر قبیلے کے ملک شیریں اور ملک احسان خان نمائندگی کریں گے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے قصوریہ قبیلے کے عبدالحلیم، گنڈاپور قبیلے کے سردار آغاز خان، شیرانی قبیلے کے سردار عباد خان اور میاں خیل قبیلے کے قیضر خان ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

ٹانک سے کاٹی خیل قبیلے کے نوابزادہ عبدالوہاب، محسود قبیلے کے عبداللہ ننگیال اور کنڈی قبیلے کے عرفان اللہ کنڈی کو نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ لکی مروت سے بٹانی قبیلے کے مولانا عمر اشرفی، جبکہ مروت قبیلے کے ملک ادریس خان، نجیب اللہ خان اور رحمت اللہ عرف متی کونسل میں شامل ہوں گے۔

Related posts

فیصل کریم کنڈی کی ولی باغ آمد، ایمل ولی خان سے ملاقات

نثار باز خان کا انکشاف: وزیرستان کاپر لیز میں 34.5 ارب روپے کی رائلٹی کے مقابلے میں صرف 16.9 کروڑ روپے ادا

سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرائم میں ملوث 5 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی