سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا، جہاں ایئرپورٹ پر ٹیم کا استقبال کیا گیا۔

13 رکنی دستے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے 5 آفیشلز شامل ہیں، جبکہ اسکواڈ کے بقیہ 5 کھلاڑی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچز 11 اور 13 اکتوبر کو بھی راولپنڈی میں ہوں گے۔

Related posts

شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر، باضابطہ اعلان جلد متوقع

ایشین گیمز: چین میڈلز ٹیبل پر سرفہرست، پاکستان 28ویں نمبر پر

ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 19 رنز سے شکست