سامبیسا کے جنگلات میں فضائی حملہ، داعش کمانڈر ابو خالد مہاجر سمیت 9 جنگجو ہلاک

ابوجا (پاک ٹوڈے): نائجیرین مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمال مشرقی ریاست بورنو میں واقع سامبیسا کے جنگلات میں کی گئی ایک کامیاب ایئر اسٹرائیک کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پروونس’ (ISWAP) کے 9 جنگجو مارے گئے ہیں، جن میں تنظیم کا انتہائی اہم اور سینئر کمانڈر ابو خالد المہاجر بھی شامل ہے۔

نائجیرین ملٹری ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی جہاں داعش کے جنگجوؤں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ابو خالد المہاجر خطے میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں اور مختلف حملوں کی منصوبہ بندی میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔ اس فضائی کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ نائجیریا کی ریاست بورنو اور سامبیسا کا جنگل طویل عرصے سے شدت پسند تنظیموں اور داعش سے منسلک گروہوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، جہاں نائجیرین فورسز کی جانب سے مسلسل آپریشنز جاری ہیں۔

Related posts

ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک، تیل کی ریفائنری شدید متاثر

جرمنی: پولیس اسٹیشن پہنچ کر اہلیہ کے قتل کا اعتراف، 40 سالہ افغان شہری گرفتار

یورپ سے جنگ نہیں چاہتے لیکن مجبور کیا گیا تو بھرپور جواب دیں گے: صدر پیوٹن