سابق شامی مفتی احمد بدر الدین حسون کو دمشق کی عدالت سے عمر قید کی سزا

دمشق (پاک ٹوڈے): دمشق کی چوتھی فوجداری عدالت نے سابق شامی مفتی احمد بدر الدین حسون کو تشدد پر اکسانے، فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے اور اپنے منصب کے ناجائز استعمال سے متعلق سنگین جرائم کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

مقدمے کی چھٹی سماعت کے دوران عدالت نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے احمد حسون کے تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے ضبط کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ احمد حسون پر سابق بشار الاسد حکومت کے دور میں اپنے مذہبی منصب کا سہارا لے کر تشدد اور قتل و غارت کو جواز فراہم کرنے، خانہ جنگی بھڑکانے اور دیگر سنگین الزامات کے تحت کیس چلایا جا رہا تھا، جس کی پہلی سماعت 25 جون 2026 کو ہوئی تھی اور پچھلی سماعت میں استغاثہ نے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔

Related posts

پاکستان سے افغانستان کی حالیہ ترقی برداشت نہیں ہو رہی، افغان نائب وزیر

کابل میں امام ابوحنیفہؒ نمائش کا آغاز، ملکی و عالمی کاروباری اداروں کی بڑی شرکت

کابل میں یوناما کے دفتر پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، 4 افراد گرفتار