زیارت کراس: پولیس اسٹیشن اور کسٹمز کی عمارت پر عسکریت پسندوں کا بڑا حملہ، بارودی مواد سے عمارت تباہ

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): زیارت کراس کے قریب واقع گرکی پولیس اسٹیشن اور کسٹمز آفس پر مسلح عسکریت پسندوں کے ایک بڑے حملے میں شدید تباہی اور جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے پہلے عمارت کا گھیراؤ کیا اور شدید فائرنگ کے بعد پولیس و کسٹمز کی عمارت کو بارودی مواد سے دھماکہ کر کے تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حملے اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز اور کسٹمز کی درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا گیا ہے۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو فوٹیج میں کسٹمز آفس کے احاطے میں کھڑی درجنوں گاڑیوں کو شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی رپورٹس کے مطابق علاقے میں فائرنگ اور جھڑپوں کی شدت میں اب کچھ کمی آئی ہے جبکہ عسکریت پسند عمارت کے باقی ماندہ ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری علاقے کی طرف روانہ کر دی گئی ہے، تاہم شدت پسند کارروائی مکمل کرکے روانہ ہوگئے۔

 

 

 

Related posts

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی ختم کرنے اور جیل رولز کے مطابق سہولیات دینے کی ہدایت

حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی اور سینکڑوں امریکی فوجی ہلاک

ضلع مہمند میں مقامی افراد نے رات کی تاریکی میں شدت پسندوں کا روپ دھارنے والے 10 مسلح ایف سی اہلکار پکڑ لیے۔