زلمے خلیل زاد: افغانستان اور پاکستان کے تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کے لیے امریکا کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں افغان حکومت کے خلاف لڑائی کے لیے افغانوں کو مسلح کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ایسی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستانی فوج پاکستان مخالف مسلح گروہوں کے خلاف لڑنے کے لیے افغانوں کو بھرتی کر رہی ہے۔

Related posts

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آمدورفت پر مکمل پابندی کا اعلان

پشاور کنٹونمنٹ بورڈ کا غیر قانونی تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے آرمی چیف نامناسب تعلق کا اعتراف کرنے کے بعد مستعفی