ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے کے اثرات، پاکستان کی 114 پروازیں منسوخ

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے اور فضائی آپریشن محدود ہونے کے باعث پاکستان کی پروازیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 114 پروازیں منسوخ یا غیر فعال رہیں، جبکہ 77 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ریاض ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا، جس کے باعث پاکستان سے ریاض جانے والی مزید 28 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ریاض ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ پاکستان نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

پی آئی اے نے ملتان سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 765 کو متبادل ایئرپورٹ کے لیے روانہ کر دیا ہے۔ کراچی سے جدہ جانے والی 2 پروازیں، جبکہ سیالکوٹ اور ملتان سے دمام جانے والی ایک ایک پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ لاہور سے مدینہ جانے والی پروازوں ایس وی 724 اور ایس وی 725 میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی۔

اندرونِ ملک پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ لاہور سے اسکردو جانے والی 4 پروازوں میں ڈھائی سے 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور کی 5 پروازوں میں 3 سے 8 گھنٹے، جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی 7 پروازوں میں ایک سے 5 گھنٹے تک تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

ضلع خیبر: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف احتجاج پر پی ٹی آئی کے 16 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

قلعہ سیف اللہ میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ریلی

آرٹیکل 58 ٹو بی کو دوبارہ زندہ کر دیا گیا جو قابل مذمت ہے، بیرسٹر گوہر