رشوت طلب کرنے کے الزام میں دو پولیس اہلکار گرفتار، حوالات منتقل

لاہور (پاک ٹوڈے): لاہور میں شہری سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کرنے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا، دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کھلونا پستول کے سامان کو آتش بازی کا مواد قرار دے کر شہری کو ہراساں کیا اور اس سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی۔

گرفتار اہلکاروں کی شناخت خرم شہزاد اور راشد وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ خرم شہزاد پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات تھا جبکہ راشد وسیم چوکی راجہ مارکیٹ میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔

دونوں اہلکاروں کے خلاف تھانہ راوی روڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ شہریوں کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور دباؤ کا نشانہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ پولیس میں احتساب اور خود احتسابی کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Related posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا میران شاہ کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

برطانیہ کا یوکرین کو ایک ہزار سے زائد جدید ڈرون فراہم کرنے کا اعلان

کراچی میں سی آئی اے پولیس کا افسر شہری کو اغوا کرکے ایک کروڑ روپے تاوان وصول کرنے میں ملوث نکلا