راولپنڈی میں لیبارٹری پر ڈکیتی، ملزم 2 موبائل فون اور 27 ہزار روپے لوٹ کر فرار

راولپنڈی (پاک ٹوڈے): راولپنڈی کی تلسہ روڈ پر واقع ایک لیبارٹری میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزم 2 موبائل فون اور 27 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا، جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم لیبارٹری میں داخل ہوتا ہے اور وہاں لوٹ مار کے بعد فرار ہوجاتا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سول لائنز میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم لیبارٹری سے 2 موبائل فون اور 27 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہوا۔

Related posts

جے یو آئی کو 9 مئی جیسے واقعے کی طرف دھکیلنے کی سازش ہو رہی ہے، کامران مرتضیٰ

نئے صوبوں کے قیام کی بحث، انتظامی اصلاحات یا وسائل اور سیاسی اختیار پر قبضے کی کوشش؟

ابراہیم کالن: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے قطر آئندہ ہفتے اہم ملاقات کی میزبانی کرے گا