پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور کے علاقے دیر کالونی میں الخیر ایجوکیشن سسٹم کی چھت گرنے کے واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او آغا میر جانی شاہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق افسوسناک حادثے میں خاتون ٹیچر سمیت 30 طلبہ جاں بحق جبکہ 52 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔