بنوں پولیس کو جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم، پولیس لائن پہنچ گئیں

بنوں (پاک ٹوڈے): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے بنوں پولیس کے لیے فراہم کردہ جدید بلٹ پروف گاڑیاں پولیس لائن پہنچ گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ان گاڑیوں کی فراہمی کا مقصد پولیس کی استعدادِ کار میں اضافہ اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جدید گاڑیوں کی شمولیت سے بنوں پولیس کی آپریشنل صلاحیت میں بہتری آئے گی اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

Related posts

شہباز شریف حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت بڑھی، مفتاح اسماعیل

ملک میں مہنگائی کا دباؤ برقرار، ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ مہنگی

سعودی عرب میں 6 میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ، ریاض اور ینبع بھی نشانے پر