خیبر میل ایکسپریس میں بم کی اطلاع، خان پور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین روک دی گئی

خان پور (پاک ٹوڈے): کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل ایکسپریس میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر ٹرین کو پنجاب کے شہر خانپور کے ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

اطلاع موصول ہونے کے بعد ٹرین میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت اتار کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹرین کے مختلف حصوں کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔ تاحال کسی دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کی اطلاع نہیں دی گئی۔

Related posts

مستونگ میں فوجی کیمپ پر خودکش حملہ، بی ایل اے کا 18 اہلکاروں کو مارنے کا دعویٰ

عمران خان کی دو بہنیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا، قانونی کارروائی مکمل

خیبر پختونخوا میں ایک ماہ کے نسبتاً سکون کے بعد حملوں میں اچانک اضافہ، 24 گھنٹوں میں 12 پولیس اہلکار مارے گئے