خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں عملے کے ریونیو شیئرز کی تقسیم معطل

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں ہسپتالوں کی آمدن سے عملے کو ریونیو شیئرز کی فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے عدالتی احکامات کی روشنی میں 8 دسمبر 2025 کو جاری کیا گیا سابقہ مراسلہ عارضی طور پر واپس لے لیا ہے۔

محکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق عدالت کے حتمی فیصلے تک ہسپتالوں کی آمدن سے عملے میں ریونیو شیئرز کی تقسیم بند رہے گی۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

Related posts

یوٹیوبرز کی اداروں مخالف مہم سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، پارٹی کو نقصان پہنچا: شوکت یوسفزئی

اسلام آباد میں شیشہ کیفیز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری

مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، اپوزیشن بیٹھ کر مسائل کا حل نکالے، طارق فضل