خیبرپختونخوا میں بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیاں، 23 محکموں کے سیکرٹریز تبدیل

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں انتظامی سطح پر بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کرتے ہوئے 23 محکموں کے سیکرٹریز تبدیل کر دیے گئے ہیں، جن کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عامر آفاق کو سیکرٹری زراعت، حامد اللہ شاہ کو سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ادریس خان کو سیکرٹری اوقاف، ثاقر رضا اسلم کو سیکرٹری تعمیرات و مواصلات جبکہ عامر لطیف کو سیکرٹری معدنیات تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح زبیر احمد کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ، مسعود یونس کو سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، خالد الیاس کو سیکرٹری آبپاشی، محمد بختیار کو سیکرٹری اطلاعات، محمد زبیر کو سیکرٹری توانائی و برقیات، نثار احمد کو سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تاشفین حیدر کو سیکرٹری انتظامیہ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید تقرریوں کے تحت منظور احمد کو سیکرٹری آبنوشی، طاہر اورکزئی کو سیکرٹری ہاؤسنگ، عابد اللہ کو سیکرٹری اعلیٰ تعلیم، یوسف رحیم کو سیکرٹری بحالی و آبادکاری، فخر عالم کو سیکرٹری بہبود آبادی اور عامر سلطان ترین کو سیکرٹری صنعت و حرفت تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ایاز کو سیکرٹری خزانہ، شاہد سہیل کو سیکرٹری قانون، عنایت اللہ وسیم کو سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم، مطیع اللہ کو سیکرٹری صحت جبکہ امجد علی خان کو سیکرٹری داخلہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد 15 ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

آزاد کشمیر: ہجیرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار نوجوان جان سے گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کابینہ کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت، گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ