خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی ایڈوائس صدر مملکت کو ارسال

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے وزیراعظم کی جانب سے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوانے کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق ایڈوائس صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ وہ صوبے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر مملکت سے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش کریں۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے میں صوبائی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مبینہ لاتعلقی کو بھی فیصلے کی وجوہات میں شامل کیا گیا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت جنگ یا اندرونی خلفشار کی صورتحال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی گنجائش موجود ہے، جبکہ آرٹیکل 234 صوبے میں آئینی مشینری کی ناکامی کی صورت میں صدر مملکت کے اختیارات سے متعلق ہے۔ ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ صدر مملکت کریں گے۔

Related posts

عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی شرح سود میں اضافے کے خدشات

مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان، عوام سے سڑکیں بلاک کرنے کی اپیل

اسرائیل کی ایران کو نئی دھمکی، امریکا کے بغیر بھی حملے کے لیے تیار ہونے کا اعلان