پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں آٹے کی سرکاری قیمت مقرر کر دی ہے، جس کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 2520 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
محکمہ خوراک کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جبکہ سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔