خمیس مشیط کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا، سعودی اتحاد

ریاض (پاک ٹوڈے): سعودی قیادت میں یمن میں قائم اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی فضائی دفاعی نظام نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی طرف داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل روک کر تباہ کردیا۔

کرنل ترکی المالکی نے سنیچر کی صبح ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بیلسٹک میزائل کا رخ سعودی شہر خمیس مشیط کی جانب تھا۔

اس سے قبل سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف بھیجے گئے 2 ڈرونز کو بھی روک کر تباہ کردیا۔

Related posts

نورستان میں افغان فورسز کا آپریشن، مسلح مخالف گروپ کے ارکان کی ہلاکت اور گرفتاری کا دعویٰ

امریکا 7 روزہ منصوبہ قبول کرے تو آبنائے ہرمز کھولی جاسکتی ہے، عباس عراقچی

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، ریاض میں رکن ممالک کے عسکری سربراہان کا اجلاس