6
خاران (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے شہر خاران میں متعدد مقامات پر فائرنگ اور شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد پورا شہر خوف و ہراس کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں کے فوراً بعد مسلح افراد نے شہر کے مختلف اہم اور حساس مقامات بشمول بودو پل، بابِ خاران، سی پیک روڈ، ماڈل اسکول اور سراوان روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔
واقعات کے بعد شہر میں صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جاتی ہے، جبکہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی حتمی تفصیلات اور واقعے کی نوعیت سے متعلق مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
