حکومت مذاکرات کے لیے رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے، محمود اچکزئی

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کے لیے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے پیغام دیا کہ حکومت سے مذاکرات بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں اور ان کی بہنوں کی رہائی کی شرط پر دوبارہ شروع کیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو اپوزیشن بھی اس بات پر غور کرے گی کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنی ہے یا نہیں۔

Related posts

مطالبات تسلیم ہونے تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے، اسد قیصر

22 سالہ آپریشنز سے دہشت گردی ختم نہیں ہوئی، 100 دن میں امن قائم کر سکتا ہوں، سہیل آفریدی

پی ٹی آئی لانگ مارچ کو سکیورٹی دینے کی درخواست، پشاور ہائیکورٹ کا وفاق کو نوٹس