حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات ۷ ستمبر کو اسلام آباد میں ہوں گے: لیاقت بلوچ

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے باضابطہ مذاکرات ۷ ستمبر (پیر) کو اسلام آباد میں مقرر کر دیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور مذاکراتی ٹیم کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ وزیرِ اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی اور جماعت اسلامی کے وفد کے درمیان طے شدہ ایجنڈے پر بات چیت آگے بڑھائی جائے گی۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ عنایت اللہ خان، فراست علی شاہ، ضیا الدین انصاری، نصر اللہ رندھاوا اور نوید علی بیگ ان کی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلے کے فوری حل کا انحصار حکومت کی سنجیدگی پر ہے، اور جب تک عوام کو درپیش مشکلات کا تدارک نہیں ہوتا، جماعت اسلامی کے ملک گیر دھرنے، جلسے اور احتجاجی مہم بلا تعطل جاری رہے گی۔

Related posts

15 صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط، فاٹا انضمام بھی بدترین ثابت ہوا: مولانا فضل الرحمان

شاہد آفریدی کو سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیرِ کھیل مقرر کر دیا گیا۔

ضلع کرم میں پولیس افسر کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔