جنوبی وزیرستان اپر: میکین کی مارکیٹ میں موٹر سائیکل بم دھماکا، 3 سرینڈر طالبان زخمی

مکین (پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان اپر کے تجارتی مرکز مکین کی ‘9 نمبر مارکیٹ’ میں واقع ‘حکومتی حمایت یافتہ سرینڈر طالبان’ کے دفتر کے قریب ایک شدید آئی ای ڈی بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے حکومت کے سامنے سرنڈر کرنے والے مسلح افراد کے دفتر کے بالکل قریب کھڑا کیا گیا تھا۔ دھماکے کی شدت سے علاقے میں شدید بھگدڑ مچ گئی اور مارکیٹ کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے نتیجے میں 3 عام شہری اور 3 سرینڈر شدہ طالبان زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریب کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں دھماکے کی نوعیت اور ہلاکتوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال تھی، تاہم پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہدف حکومتی حمایت یافتہ گروہ کے ارکان تھے۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد 15 ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

آزاد کشمیر: ہجیرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار نوجوان جان سے گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کابینہ کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت، گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ