جانی خیل میں فوج کی جانب سے فائر کئے گئے مارٹر گولے رہائشی مکانات پر گرنے سے متعدد افراد زخمی

بنو (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع بنو کی تحصیل جانی خیل کے علاقے پویا میں رہائشی مکانات پر مارٹر گولے گرنے کے نتیجے میں متعدد عام شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوج کی جانب سے فائر کئے گئے کئی مارٹر گولے براہِ راست ابادی والے علاقے میں مکانات پر آ گرے، جس کے باعث مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور وہاں موجود شہری زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کر کے زخمیوں کو علاج کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Related posts

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما نعمت اللہ مہمند گھر سے اغوا

لوئر دیر میں پی ٹی آئی ایم پی اے محمد اعظم خان کے گھر پر چھاپہ، اغوا کیے جانے کی اطلاعات

پشاور میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس بحال، شہریوں کی مشکلات کم ہونے لگیں