اپراورکزئی (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع اپراورکزئی کے علاقے ڈبوری میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، قتل کا یہ واقعہ تھانہ ڈبوری کی حدود میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے حاجی رحمان نامی شخص کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ قتل کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آسکیں۔