انقرہ (پاک ٹوڈے): ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کے اثرات صرف آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ یہ عالمی معیشت کو سہولت فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ہاکان فیدان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدہ آبنائے ہرمز سے آگے عالمی اقتصادی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد اور یمن کے حوثیوں کے درمیان جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی ترجیح سعودی عرب کا دفاع ہے۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ترک حکومت نے تاحال یمن میں اپنی فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ترکی، سعودی عرب اور پاکستان مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ ہیں۔