بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مذمت کرتے ہوئے ان سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیاسی کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے امید ظاہر کی کہ سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ کوششیں کی جائیں تو ان شاء اللہ موجودہ حالات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

Related posts

پاکستان میں 6 ہزار سائبر اسپیس ڈیفنڈرز بھرتی کرنے کا منصوبہ

آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں کے خلاف کارروائی، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہم کمیٹی کا اجلاس شروع