اسلام آباد (پاک ٹوڈے): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ وفادار ہیں اور انہیں ارکان پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ہمارے وزیراعلیٰ تھے اور وہی وزیراعلیٰ رہیں گے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور ارکان کے درمیان اختلافی بیانات کے معاملے پر صوبائی اسمبلی کے ارکان کے گروپ میں پیغام بھیجا گیا ہے کہ آئندہ پارٹی کا کوئی رہنما یا رکن اختلافی بات عوامی سطح پر نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مکمل اتفاق رائے ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی کے پارٹی کے خلاف جانے کا کوئی تصور نہیں۔