بھارت کی ریاست آسام میں بس اور ٹرک کا تصادم، 26 افراد ہلاک، 20 زخمی

آسام (پاک ٹوڈے): بھارتی ریاست آسام میں منی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ قاضی رنگا کے قریب پیش آیا، جہاں منی بس میں سوار بیشتر افراد کالج کے طالب علم تھے اور کلاسز ختم ہونے کے بعد گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق منی بس گولاگھاٹ سے ناگاؤں کی جانب جا رہی تھی، جبکہ ٹرک مخالف سمت سے آ رہا تھا۔

پولیس حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Related posts

افغان وزیر خزانہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران روانہ

ایران کا امریکی ایم کیو-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، جنوبی ساحل پر کارروائی

آبنائے ہرمز میں ایل این جی ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، دھماکے کا ایرانی دعویٰ