لندن (پاک ٹوڈے): برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ملزم نے سوشل میڈیا پر خود کو 14 سالہ برطانوی لڑکا ظاہر کرکے 10 سے 17 سال کی عمر کی 70 لڑکیوں کو آن لائن ہراساں کیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم لڑکیوں کو نازیبا تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر لانے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا۔