بنوں (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے ڈومیل کے علاقے ہاتی خیل میں مسلح افراد اور مقامی لوگوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے آبادی پر 2 کواڈ کاپٹر حملے بھی کیے گئے، تاہم تاحال کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی ہے اور مسلح افراد کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں فائرنگ جاری ہے جبکہ آپریشن سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
ہاتی خیل بنوں کے ڈومیل سے منسلک علاقہ ہے جہاں ماضی میں بھی مسلح افراد اور مقامی آبادی کے درمیان جھڑپوں اور کواڈ کاپٹر کے استعمال کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔
