براول سندرول کے مقام پر فیلڈر گاڑی کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

دیر (پاک ٹوڈے) دیر بالا کے علاقے براول سندرول کے مقام پر ایک فیلڈر گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی میتوں کو براول ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ زخمی بچے کو بھی طبی امداد کے لیے دیر بالا ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Related posts

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس سے متعلق اہم اجلاس، بڑی اصلاحات پر غور

ڈیڈ لائن کے بعد 6 لاکھ 79 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی، سرحدی انتظامات اور تازہ صورتحال

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے عزم کا اعادہ