اے این پی نے حاجی شیرین آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

پشاور (پاک ٹوڈے): عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے حاجی شیرین آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی ہدایت پر ضلعی صدر عبدالرزاق آفریدی نے کیا۔

ضلعی صدر عبدالرزاق آفریدی کے مطابق حاجی شیرین آفریدی کو ARDC فاٹا کونسل میں نامزدگی کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کرنے کا موقع دیا گیا تھا، تاہم ان کی جانب سے کوئی واضح جواب سامنے نہیں آیا۔

عبدالرزاق آفریدی کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی اور تنظیمی نظم و ضبط کے معاملے میں کسی قسم کا ابہام قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کی ہدایات کے مطابق رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق پارٹی اصول اور تنظیمی نظم و ضبط ہر قسم کے ذاتی مفادات سے بالاتر ہیں۔

Related posts

ڈی آئی خان آپریشن میں پاک فوج کے 2 اہلکار جان کی بازی ہار گئے

پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہو چکی، حکومت کے خاتمے پر کوئی باہر نہیں نکلا، امیر مقام

پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران 517 افغان شہری گرفتار، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری