اسلام آباد (پاک ٹوڈے): انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے روڈ بلاکنگ اور پولیس سے جھگڑے کے مقدمے میں وکلا ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت سے متعلق ایک دوسرے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید اور دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔