15
پشاور (پاک ٹوڈے): ایف آر پشاور کی حدود میں تھانہ حسن خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کی جانب سے کواڈ کاپٹر کے ذریعے گولہ پھینکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر نصب اینٹی ڈرون حفاظتی جال میں دھماکہ خیز مواد پھنس گیا، جس کے باعث وہ پھٹ نہ سکا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
