12
تہران (پاک ٹوڈے): امریکی سمندری محاصرے اور اقتصادی پابندیوں کے باعث ایران کی افغانستان، پاکستان، ترکمانستان اور ترکیہ کے ساتھ زمینی تجارت بھی متاثر ہوئی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے امریکی محکمہ خزانہ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایرانی حکام کو مذاکرات پر آمادہ کرنا چاہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقتصادی پابندیوں اور دیگر دباؤ کے نتیجے میں ایرانی کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھی ہے اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔
