اسلام آباد (پاک ٹوڈے): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش آج پیر کو امریکا سے 3 روزہ دورے پر پاکستان روانہ ہوں گے۔
دورے کے دوران انتونیو گوتریش پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ مختلف سرکاری اداروں اور پاکستان میں موجود اقوام متحدہ کے نمائندہ اداروں کا بھی دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گوتریش کے دورہ پاکستان کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کی کوششوں پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
ملاقاتوں میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے لیے پاکستان کے کردار سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔