اقبال آفریدی کی گرفتاری قابلِ مذمت، پارٹی قیادت نے خاموش رہنے کا کہا، سینیٹر مشال یوسفزئی

پشاور (پاک ٹوڈے): سینیٹر مشال یوسفزئی نے اقبال آفریدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت سے عمران خان تک رسائی اور آئندہ کے لیے واضح لائحہ عمل مانگا، لیکن انہیں خاموش رہنے کا کہا گیا۔

مشال یوسفزئی کے مطابق عمران خان تک رسائی نہ ملنے پر کئی ارکان نے کور کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، جبکہ انہوں نے خود بھی واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عمران خان تک رسائی نہ دی گئی تو وہ مبینہ ’’مائنس عمران خان پلان‘‘ سے متعلق تمام باتیں عوام کے سامنے لائیں گی۔

Related posts

پاکستانی حکام کی افغان حکومت مخالف مسلح گروہوں سے ممکنہ تعاون پر ملاقاتیں، نیویارک ٹائمز

اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مسترد، جیل میں رہیں گے

افغانستان سے ترکی کو 600 ٹن کپاس برآمد کر دی گئی