افغان سفیر گل حسن: پاکستان داعش اور افغان حکومت کے مسلح مخالفین کی حمایت کر رہا ہے

ماسکو (پاک ٹوڈے): روس میں افغانستان کے سفیر گل حسن نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے معاملے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان حکومت کے مسلح مخالفین کی حمایت کر رہا ہے اور منشیات و داعش کی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول اور سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

گل حسن کے مطابق یہ معاملات پاکستانی اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس اور انٹیلی جنس معلومات میں بھی سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کی رپورٹس اور سیٹلائٹ تصاویر سے بھی ان باتوں کی تصدیق ہوتی ہے۔

افغان سفیر نے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو سرحدی تحفظ، معاشی استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہییں۔

Related posts

لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارنے کا دعویٰ

خیبر میں خستہ حال عمارتوں کے باعث 5 اسکول سیل

عمران خان کو غیر انسانی قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، مراد سعید