افغانستان سے واپسی پر امریکی یوٹیوبر سنیکو سے ایف بی آئی کی 8 گھنٹے پوچھ گچھ، الیکٹرانک آلات ضبط

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی یوٹیوبر سنیکو نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے واپسی کے بعد امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے ان سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور ان کے الیکٹرانک آلات بھی ضبط کر لیے۔

سنیکو نے ایک لائیو نشریات کے دوران بتایا کہ ان کا موبائل فون ضبط کیے جانے کو تقریباً 48 گھنٹے گزر چکے ہیں، تاہم حکام نے ابھی تک فون واپس نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سنیکو نے افغانستان کے حالیہ دورے کے دوران افغان حکومت کے متعدد حکام سے ملاقاتیں اور گفتگو کی تھیں، جن میں انس حقانی بھی شامل تھے۔ یوٹیوبر نے ان ملاقاتوں کی ویڈیوز بھی جاری کی تھیں۔

Related posts

احمد پور شرقیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

فلسطینی دیہات پر حملے ’یہودی دہشت گردی‘ ہیں، اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کی مذمت

مکہ معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے