ارکان اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لینے پر سپیکر خیبرپختونخوا کا نوٹس

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کی سیکیورٹی واپس لینے پر سپیکر صوبائی اسمبلی نے نوٹس لے لیا۔

سپیکر کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں اسمبلی ارکان کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی کو سیکیورٹی کی فراہمی محض انتظامی معاملہ نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کو مدت رکنیت کے دوران کیٹیگری بی سیکیورٹی فراہم کرنے کا حق حاصل ہے۔

سپیکر کے مراسلے کے مطابق سیکیورٹی واپس لینا خیبرپختونخوا اسمبلی پاورز، امیونٹیز اینڈ پریولیجز ایکٹ 2026 کی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی فراہمی ایکٹ کی دفعہ 12 میں درج ہے جبکہ اس دفعہ کی خلاف ورزی ارکان اسمبلی کے مراعات اور استحقاق کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔

 

Related posts

پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو عوام حکومت گرانے نکلیں گے، حافظ نعیم الرحمن

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

سادہ لباس میں غنڈہ گرد عناصر وزراء اور کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ کسی کے باپ کا پاکستان نہیں، سہیل آفریدی