آسام میں مبینہ جاسوسی کیس، پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹو کو معلومات دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

گوہاٹی (پاک ٹوڈے): آسام پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹو (پی آئی او) کو حساس معلومات فراہم کرنے کے مبینہ جاسوسی کیس میں مزید ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت بہار کے بیگوسرائے سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ ریتیش کمار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے گوہاٹی کے ست گاؤں میں واقع ایک کرائے کے مکان سے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے ریتیش کمار سنگھ کو مبینہ طور پر کیس میں ملوث ہونے اور 4 اکتوبر کو گرفتار کیے گئے مرکزی ملزم ابھیشیک کمار سنگھ کی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا۔

آسام پولیس کا دعویٰ ہے کہ ریتیش کمار سنگھ جاسوسی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث تھا اور اس نے سکیورٹی فورسز سے متعلق حساس معلومات پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹو تک پہنچانے میں معاونت کی۔

Related posts

ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکار مارے گئے

ڈی آئی خان بائی پاس پر فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار حبیب جان مارا گیا

قلات کے منگچر میں ایس ایچ او گن مین سمیت اغوا