اسلام آباد (پاک ٹوڈے): مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر مذاکرات کیے جائیں تو یہ کامیاب ہوسکتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے لیے کھلے دل کے ساتھ آئے ہیں، تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون پر عملدرآمد کیا جائے تو ملک کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔