4
کوہلو (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مسلح افراد نے زیرِ تعمیر سڑک منصوبے پر تعینات تمام مشینری کو آگ لگا دی، جس میں ایک بلڈوزر بھی شامل تھا۔
رپورٹس کے مطابق آگ نے تعمیراتی مشینری کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں آلات جل کر تباہ ہوگئے۔
واقعے میں ہونے والے مالی نقصان اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
