13
قندھار (پاک ٹوڈے): افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع ریگستان میں سکیورٹی فورسز نے پاکستان سے اسمگل کرکے لائی گئی ادویات کی تقریباً 22 گاڑیاں پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جنوبی افغانستان میں 205 البدر کور کے ترجمان نذیر شکیب نے میڈیا کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز کارروائی کرتے ہوئے یہ ادویات تحویل میں لیں۔
نذیر شکیب کے مطابق، فورسز نے پاکستان کی جانب 142 مویشیوں اور 6 موٹر سائیکلوں کی اسمگلنگ کی کوشش بھی روک دی۔
