16
خیبر (پاک ٹوڈے): ضلع خیبر میں بگیاڑی پوسٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام کی جانب سے حملے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
