ریاض (پاک ٹوڈے): یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو استعمال نہ کرنے کی وارننگ دہراتے ہوئے اسے بدستور فوجی ہدف قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایئرلائنز، ایئرپورٹ کے عملے اور مسافروں کو ہوائی اڈہ استعمال کرنے سے خبردار کیا اور کہا کہ اسے نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
حوثی ترجمان کا یہ بیان ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کی بحالی کے لیے دو ٹرمینلز مختص کرنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔
شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے ہفتے کی رات اعلان کیا تھا کہ اتوار سے ٹرمینل ون ملکی پروازوں، جبکہ ٹرمینل ٹو قومی ایئرلائنز کی بین الاقوامی پروازوں کے لیے مختص ہوگا۔
