10
تہران (پاک ٹوڈے): خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایرانی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اگر واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے اور امریکا نے ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو ایران خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران متاثرہ کیبلز کی مرمت میں رکاوٹ ڈالے گا، تاکہ انٹرنیٹ اور مواصلاتی خدمات میں خلل طویل عرصے تک برقرار رہے۔
