11
پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو سیاسی جماعت خلوص کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کا ساتھ نہیں دے گی، وہ مائنس ہو جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کے مطالبے پر وزیراعظم نے صوبے کے لیے 160 ارب روپے کی فوری منظوری دی ہے۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ختم کیے بغیر عوام کی زندگی بہتر نہیں بنائی جا سکتی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کا کوئی مسودہ سامنے آیا ہے۔
