17
پشاور (پاک ٹوڈے): سینیٹر مشال یوسفزئی نے اقبال آفریدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت سے عمران خان تک رسائی اور آئندہ کے لیے واضح لائحہ عمل مانگا، لیکن انہیں خاموش رہنے کا کہا گیا۔
مشال یوسفزئی کے مطابق عمران خان تک رسائی نہ ملنے پر کئی ارکان نے کور کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، جبکہ انہوں نے خود بھی واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عمران خان تک رسائی نہ دی گئی تو وہ مبینہ ’’مائنس عمران خان پلان‘‘ سے متعلق تمام باتیں عوام کے سامنے لائیں گی۔
