11
پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی چاہے تو آج بھی لوگوں کو سڑکوں پر نکال سکتی ہے، تاہم اس صورت میں مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلنے اور قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
اسد قیصر کے مطابق خونریزی سے بچنے کے لیے پارٹی نے فی الحال لوگوں کو سڑکوں پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب وقت آنے پر تحریک ضرور چلائی جائے گی۔
